نوشہرہ ورکاں:14 اقسام کے انجکشن و ادویات کی قیمتوں میں 250 فیصد تک اضافہ

Jan 21, 2025

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار )حکومت نے میڈیسن پر سرکاری کنٹرول ختم کرکے ادویہ ساز کمپنیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ میڈیکل شعبہ پر بھاری ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے جس سے کمپنیوں نے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے جس کے نتیجہ میں 14 اقسام کے انجیکشن اور ادویات کی قیمتوں میں 200 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔جس سے شوگر،بلڈ پریشر،دل کے امراض کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ،ادویہ ساز کمپنیوں سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا اختیار واپس سرکاری کنٹرول میں لے اور پرانی قیمتیں بحال کرے تاکہ غریب عوام جو کہ دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچا سکے۔

مزیدخبریں