چوراں نال یار یاں 

Jan 21, 2025

اے ایف

پنجابی کامیڈی اور فیملی تفریحی فلموں کے قدردانوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ڈسٹری بیوشن کلب نے نئی گلوبل پنجابی فلم " چوراں نال یاریاں" ریلیز کر دی ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی فلم " چوراں نال یاریاں" میں پاکستان کے سٹار کامیڈینز ہنی البیلا اور شاہزیب مرزا نے اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔ فلم کی کہانی لندن میں بسنے والی ایک پنجابی فیملی کے زندگی کا احاطہ کرتی ہے جس میں پاکستانی کامیڈینز نے مختصر مگر اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم میں چونکہ بھارتی فنکار بھی ہیں انہوں نے کرتار پور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محبت کرنے والا ملک ہے ہمیں یہاں آکر بہت پیار ملا ، ایسا لگتا ہے ہم ایک گھر سے دوسرے گھر گئے ہیں۔بھارتی اداکار ملکیت رونی نے کہا کہ خواہش ہے پاک بھارت مشترکہ فلمیں بنیں، پاکستانی فلمیں بھی ہمارے ہاں ریلیز ہوں۔کیونکہ سرحد کے دونوں اطراف میں لوگ فنکاروں کو پسند کرتے ہیں اور پاکستانی فلمیں دیکھنے کے خواہش رکھتے ہیں۔ فنکاروں نے کہا کہ ہماری بہت سی روایات و اقدار مشترک ہیں اس لیے چڑھدا پنجاب اور لہندا پنجاب کے عوام بہت قریب ہیں۔پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں تحائف کا بھی تبادلہ ہوا بھارت سے آئے فنکاروں نے ہنی البیلا اور شاہزیب مرزا کو چادروں کا تحفہ دیا۔ اداکار ہنی البیلا نے کہا کہ بھارتی فنکاروں نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہم ہمیشہ آپس میں فیملی ممبر کے طور پر کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم چوراں نال یاریاں کے ڈائریکٹر نصیب رندھاوا، اور گردیال سنگھ ہیں۔

مزیدخبریں