حکومت غریبوں کو ریلیف دے

مکرمی! پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں ہر سیاسی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنا اور اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد ان وعدوں کو پس پشت ڈال دینا اور اسی طرز عمل میں موجودہ حکمران طبقہ بھی کسی حد تک کامیاب بھی رہا۔ کچھ اسی طرح پی ٹی آئی سرکار نے 2018ء الیکشن سے پہلے کیا۔ پہلے تو ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کیے مگر اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی سب وعدے ہوا ہوگئے۔ ۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا دو بھر ہوگیا ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملے۔(مہک رحمان،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی)