ای اوبی آئی کے بے یارو مددگار پنشنرز
مکرمی! ای اوبی آئی کے ادراے کے پاس اربوں روپیہ جمع ہے جو کہ پرائیویٹ اداروں کے مالکان سے اور کچھ خود ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹ کر جمع کیا ہوا ہے۔ وزیراعظم صاحب نے خود وعدہ کیاہواہے کہ اپنی حکومت کے دوران ان بزرگ،پینشنرز کی پنشن پندرہ ہزار کردوںگا۔ شاید ان کے ذہن سے یہ وعدہ اوجھل ہوگیا ہے اور ہم لوگ بڑھاپے کی زندگی میں ان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وعدہ پورا کرنا اخلاقی اور دینی طور پر بہت ضروری ہے۔ وزیراعظم صاحب خود سوچیں کی ساڑھے آٹھ ہزار روپے میں 70سال کی عمر میں زندگی کی گاڑی کیسے کھینچ رہے ہیں اگر ہماری بات گراں نہ کزرے تو یہ مسئلہ حل کرکے بزرگوں کی دُعاؤں کے حق دار بن جائیں۔ (محمد یوسف، ایک بزرگ ای اوبی آئی پینشنر، شیخوپورہ)