خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے موت او رعمر قید کی سزائیں تجویز
خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی افراد کے خلاف قانون تیار کرلیا جس میں سزائے موت او عمر قید کی سزائیں تجویزکی گئی ہیں ۔مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو زبنانے پر 14 سال قید با مشقت اور 50 لاکھ جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔اسی طرح بچوں کو بدکاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا تجویزدی گئی ہے ۔ بچوں کی سمگلنگ پر 14 سے 25 سال قید اور بد کاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید کی سزا شامل ہے ۔ بچوں کے اعضا میں ملوث ملزم کے لیے سزائے موت اور عمر قید کے ساتھ 50 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔بچوں کی پونو گرافی میں ملوث ملزم کے لیے عمر قید اور 50 لاکھ جرمانہ، زیادتی کے مرتکب مسافر بسوں میں سفر نہیں کرسکیں گے۔بچوں سے متعلق اداروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی۔ ملازمت دینے کی صورت میں متعلقہ کو دس سال قید اور ایک کروڑ جرمانے کی سزا تجویزہے ۔