سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر ماسک ہی کورونا وائرس کی ویکسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024