دوحہ کے لیے پروازیں 15فروری سے بحال ہوں گی ، اتحاد ایئر

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر نے کہا ہے کہ 15فروری 2021 سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے دوحہ کے لیے پروازیں دونوں حکومتوں کی منظوری کے بعد 15فروری سے بحال کردی جائیں گی۔اتحاد ایئر کا کہنا ہے کہ روزانہ ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 787 - 9 ڈریم لائنر طیاروں سے یومیہ پروازیں ابوظہبی سے دوحہ کے لیے ہوں گی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ان چار عرب اتحادی ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے قطر کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کئے تھے۔