چین میں نئے قمری سال کے موقع پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹس کی سخت شرائط رکھی جائیں گی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ چھٹیوں کے دوران داخلی سطح پر سفر کرنے والوں کو منفی کورونا ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔ یہ ٹیسٹ سفر شروع کرنے سے سات دن کے اندر اندر ہونا چاہیے۔ چین کو بھی ان دنوں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور دارالحکومت بیجنگ کے آس پاس کے کئی صوبوں میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور حکام نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ حکام نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ نئے قمری سال کی چھٹیوں کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور رابطے محدود رکھیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024