ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں، مہوش حیات
معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایک بار پھر تمام نظریں امریکا کی جانب ہوگئیں۔نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے متعلق مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ واشنگٹن میں جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی گونج دنیا بھر میں ہوتی ہے۔ دلچسپ 4 سال بعد امید کرتی ہوں کہ یہ امریکا میں میرے دوستوں اور ہم سب کے لئے ایک نئی شروعات کا اشارہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔