فیصل آباد: ایک اور شہری پولیس گردی کا شکار، مقدمہ درج، وزیراعلیٰ کا نوٹس
چیچہ وطنی: ایک اور شہری پولیس گردی کا شکار ہوگیا۔ فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
چیچہ سٹاپ پر کار سوار وقاص اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے تعاقب کر کے گولیاں ماریں۔ 4 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ لواحقین نے پولیس کی ایف آئی آر ماننے سے انکار کر دیا اور دہشتگردی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس اہلکاروں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔