اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ، اطلاق آج سے ہوگا ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 فیصد سے بڑھا کر 9.42 فیصد مقررکیا گیا ہے ، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا 9 فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.77 فیصد سے بڑھا کر 7.97 فیصد، بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر11.28 فیصد کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پنشنرز بینفٹ اکائونٹس پر بھی شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 11.28 فیصد ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کیا گیا ہے ، شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیاہے ۔ 3 ماہ کی مدت کیلئے شرح منافع 6.76 فیصد سے 6.78 فیصد کیا گیا ، 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کردیا گیاہے ۔ سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع تبدیل نہیں کیا گیا ، سیونگس اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار ہے ۔ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سے ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38