وزیراعلیٰ کی ذیر صدارت اجلاس: یو ایس ایڈ کے 21اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ کو دینے کی منظوری
کراچی (وقائع نگار)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) پالیسی بورڈ کااجلاس منعقدہ ہوا،اجلاس میں صوبائی وزراء صحت، وزیر بلدیات، تعلیم اور مشیر قانون،چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے ،پی پی پی پالیسی بورڈ نے 21 یو ایس ایڈ کے جدید اسکول پرائیویٹ پارٹنرشپ کو چلانے کیلئے دینے کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں وزیراعلی سندھ کوآگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ مجوزہ اسکول لاڑکانہ، قمبر،شہدادکوٹ، دادو اور کراچی میں ہیں، ایم نائن ،نائن فائیو شاہراہ منصوبہ،لنک روڈ کے کام کامیاب بلڈر کو دینے کی منظوری دے گئی ہے ،پی پی پی پالیسی بورڈ نے ٹھٹہ،کراچی روڈ کے معائنہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دیتے ہوئے فیصلہ کیاکہ کمیٹی میں ڈاکٹر سروش، غلام قادر چانڈیو اور سیکریٹری ورکس شامل ہیں، وزیراعلی کوبریفنگ میں مزیدبتایاکہ کمیٹی روڈ کی صورتحال، مرمت کام وغیرہ کا تعین کرے گی۔