سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کا کیس فیصلہ سنا دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کے خلاف لیبر یونین کی درخواستیں مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کیس کافیصلہ 15 سال بعد سنا دیا۔نجکاری کے خلاف کے ای ایس سی لیبریونین کی درخواست مستردکردی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے۔ کے ای ایس سی کی نجکاری کیوں نہیں ہوسکتی۔سندھ ہائیکورٹ کا اپنے فیصلے میں کہناہے کہ نجکاری کاعمل غیرقانونی نہیں تھا۔جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔