پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا، چوہدری منظور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کا وزیراعظم کا چیلینج قبول کر لیا ہے ،بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو چیلینج دیا ہے اب اس پر قائم۔رہیں اور یوٹرن نہ لیں ، ہم فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے ، صرف فارن فنڈنگ کیس ہی نہیں کرپشن کے تمام ریفرنسز کی بھی لائیو کوریج کی جائے ، نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے ، احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیو نشر کی جائے ۔