گوجرانوالہ :اینٹی کرپشن نے مزید 2 کروڑ47 لاکھ سے زائد ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کروادی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پراینٹی کرپشن نے سرکاری واجبات کی وصولی مہم میں مزید 2 کروڑ47 لاکھ سے زائد خزانہ سرکارمیں جمع کروا دیے ہیں تفصیلات کے مطابق سرکاری واجبات کے نادھندگان کے خلاف بھی ریجن بھر میں وصولی مہم تیزی سے جاری ہے اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ محمد زمان نے میٹرو پولیٹن کا رپوریشن کے نقشہ فیس نادھندگا ن سے 2 کروڑ39 لاکھ سے زائد جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن حافظ آباد عمر حفیظ نے کنورشن اور بلڈنگ فیس نادھندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے 8 لاکھ55 ہزار کی ریکوری خزانہ سرکارمیں جمع کرا دی ہے۔