گوجرانوالہ: انتظامیہ خاموش‘ منی پٹرول پمپس حادثات کا سبب بننے لگے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے منی پیٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاںحادثات معمول بن گئے انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں چپ ساد کر بیٹھ گئی۔ گزشتہ روز تھانہ کھیالی کے علاقہ کھیالی روڈپر موٹر سائیکل میں پیٹرول بڑھتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی ایمرجنسی آلات موجود نہ ہونے کی وجہ سے آگ نے دوکان اور پاس موجود گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا دوسری جانب اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی رپورٹ اور نشاندہی کے باوجود بھی سی پی او سرفراز احمد فلکی اور ڈی سی سہیل اشرف گہری نیند سو رہے ہیں انتظامیہ اور پولیس آج تک اس ہی کشمکش میں ہے کہ کہ کاروائی کس نے کرنا ہے منی پیٹرول پمپ پر یہ آگ لگنے کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کسی جانی نقصان ہونے کے انتظار میں ہے ایسا ایک بھی واقعہ ہوا تو ہی یہ لوگ نیند سے جاگیں گے ۔