شعبہ طب مقدس پیشہ ‘ پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے:ڈاکٹر طاہرہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر طاہرہ نے کہا ہے کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اسے پیسے کمانے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ انسان کی زندگی میں پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے دلی تسکین محسوس ہوتی ہے ۔ پیرا میٹرک سٹاف کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ حاملہ خاتون کو اینیمیا کا مرض ہو جانے سے خون اور فولک ایسڈ کی کمی ہو جاتی ہے ۔ فولک ایسڈ ایک ایسا وٹامن ہے جو بچے کے دماغ اور کمر کی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہے اگر ماں میں فولک ایسڈ کم ہو تو بچے کے دماغ اور کمر میں پانی جمع ہونیکا خطرہ ہوتا ہے ۔