کامونکے:تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر 2 نوجوان شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار)تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے گرکر دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز کسوکی روڈ کا اٹھارہ سالہ ذیشان اپنے دوست محمد کاشف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ لیڈی پارک ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث انکی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل گئی جس سے وہ دونوں گرکر شدید زخمی ہوگئے۔جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں عبداللہ روڈ کا اْنیس سالہ مزمل حسین اور محلہ رسولنگر کا سترہ سالہ آفاق علی شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔