19فرو ری کا سورج یوسف مہر کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا:راناساجد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)19 فرروی کی صبح پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ ہولڈمحمد یوسف مہر کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گی ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رانا ساجد علی خاں نے ضلعی سیکریٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پی پی51 الیکشن جیت کر ہم اپنے قائد عمران خان کو تحفہ دے گے پی ڈی ایم کا بیانیہ بھری طرح پٹ چکا ہے اور عوام ان کے ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے متنفر ہوچکے ہیں چور اکھٹے ہوکر عوام کوبیوقوف بنانے کی کو شش کر رہے ہیں مگر عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ ان کے جانسے میں نہیں آنے والے عمران خان ہی عوام کی واحد امید ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہے۔