سینٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب‘ پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کر دیا‘ ایوان میں آ جائے: بابر اعوان
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس جمعہ کی صبح منعقد ہونگے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے انہوں نے وزیراعظم سے مشاورت کی ہے۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام نے سڑکوں پر مسترد کر دیا ہے اس لئے سب ہائوس میں واپس آجائیں۔