پی ٹی آئی نے ثابت کر دیا وہ غیرملکی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے: عبدالرحمن کانجو
قطب پو ر (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) عبدا لرحمن خان کانجو ۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹر ی شاہد محمود خان،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ،سعد خورشید کانجو،ضلعی صدر شیخ افتخار دین تاری ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فاروق ندیم ہاشمی ،عبد الرحمن خان ،ملک عطا اللہ ،جنید ہاشمی نے الیکشن کمیشن کے سامنے جلسہ میں احتجاج کے بعد پالیمنٹ لاجز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت سے فنڈ لے کر یہ شابت کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قر ضہ لینے والا مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگتا تھا ۔ عبدا لرحمن اور شاہد محمود خان نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جو جھوٹے مقدمات بنا ئے ہیں وہ عوام کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں رہا نہ کیا تو مسلم لیگ (ن) شدید احتجاج کرے گی۔