ریلوے حکام توجہ دیں
مکرمی! میں محکمہ ریلوے پاکستان کے اعلیٰ حکام کی توجہ ایک نہایت ہی اہم سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ خدا را مقامی ریلوے اسٹیشن کے جو پسنجر سٹاپ بند ہیں ان کو غریب عوام کی مشکلات کے پیش نظر فوری طور پر بحال کیا جائے موجودہ سٹاپ پر گاڑی نہ رکنے کی وجہ سے مسافروں کو نجی بسوں اور ویگنوں پر بھاری کرایہ دے کر کے منزل مقصود پرجانا پڑتا ہے جن سے ان کا مالی نقصان ہو سکتا ہے لہٰذا حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے سٹاپ بحال کئے جائیں جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے محکمہ ریلوے کی آمدنی بھی بڑھے گی۔ (چودھری تصور اقبال بھون حافظہ آباد )