کوڑے پھینک رہے ہیں
مکرمی! موٹروے پر گندگی کوڑا کیوں نظرنہیں آتا۔ اس پرتو تنکا بھی نہیں ملتا جو تھوڑا بہت ہوتا ہے تو مسلسل لوگ صفائی کرتے نظر آتے ہیں کیونکہ پتہ ہے ورنہ گردن پکڑی جائیگی جہاں کوئی پُرسانِ حال نہ ہو تو مرے پر سو دُرّے ہر آتا جاتا تھوکنا اور گند ڈالنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ مخالف بھی اگر اچھا کر لے تو تعریف کرو جو اعلیٰ ظرفی کی علامت ہے مگر بہت مشکل ، شہباز شریف نے لاہور چمکا دیا خوب واہ واہ ہوئی ہیں گند بلا نظر نہ آتا تھا۔ مگر اب ہر گلی ہر نکڑ اور ہر سڑک کوڑے میں خود کفیل نظر آتا ہے۔ خوب زور شور سے گندگی اور بدبو کی نمائش نظر آ رہے ہیں۔ کرچی کا جو بدتر حاصل کیا ہے وہی یہاں ہے۔ عروس البلاد کو کوڑے اور غلاظت کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔ اس طرح لاہور کو مالا مال بنا دیا ہے تو اندرون کی کیا حالت ہو گی مگر کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔ ایک وقت میں ایک ہی کام ہو سکتا ہے کیونکہ حکمرانوں کے چہرے تو خوب چمک دمک رہے ہیں یا ملک کے چہرے کو سنوار لیں۔ اگر آرڈر آ جائے تو راتوں رات کوڑے کی سپلائی دے دینگے۔ انتظامیہ دعوے چھوڑے اور لاہور کی صفائی پر توجہ دے۔ (شہبا ز صدیقی پارک ویو ولاز ملتان روڈ لاہور)