Waqt News
Thursday | February 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • مریم ہر روز نیا جھوٹ ایجاد کر کے اس کی مارکیٹنگ کرتی ہیں: ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
  • حکومت پنجاب صوبے کی ثقافت اور زبان کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے: وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو ن
  • بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کانریندر مودی کی کشمیر آمد پر مکمل ہڑتال کا اعلان
  • پی ایس ایل6: اسلام آباد یونائیٹڈ نےبازی پلٹ دی، کراچی کنگز کوسنسنی خیز شکست
  •  آبیانہ ریکارڈ بہتر بنانے کے لئے ای آبیانہ سسٹم رائج کیا: محسن خان لغاری

داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

Jan 21, 2021 8:39 AM, January 21, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
داخلی سلامتی کا چیلنج اور سیاسی قیادت کی ذمہ داریاں

وطن عزیز اس وقت بے شمار اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔ ہمارا دشمن رنگ و آہنگ بدل کر ہم پر حملہ آور ہے ۔ وہ مختلف طریقوں سے پاکستان کو داخلی خلفشار سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی سب سے پہلے ہزارہ برادری کے بے گناہ اور غریب مزدوروں کوانتہائی سفاکیت سے قتل کیاگیا ۔ کوئٹہ کے جنوب مشرق میں ضلع کچھی کے معروف درہ بولان میں واقع مچھ کے علاقے میں کوئلے کی بہت سی کانیں ہیں جن میں ’ پنڈل گڈ ‘ نامی لیز پر مسلح افراد نے کان کنوں کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انھیں بے دردی سے قتل کر دیا۔اس دلخراش واقعے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کوئٹہ تشریف لے گئے اور مظلوموں کی داد رسی کی ۔ بعدازاں آرمی چیف نے بھی اعلیٰ فوجی قیادت کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہدأ کے ورثاء کے سرپر دستِ شفقت رکھا اور دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس ظلم و بربریت کی ذمہ داری نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کر لی لیکن سب جانتے ہیں کہ وطن عزیز میں اس طرح پیش آنیوالے واقعات کے پیچھے ہمارے دشمن ممالک بالخصوص بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ 

سیف اللہ ابڑو نےالیکشن ٹربیونل کافیصلہ چیلنج کردیا

پاکستان ایک مضبوط اور توانا ایٹمی ملک ہے اور اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس کا مثبت تصور مسخ کرنے کیلئے ہمارا دشمن ہر حربہ آزماتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے ہر چال چلتاہے ۔ ایک طویل عرصے سے یہاں انتشار و افتراق کی فضا پیدا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں کبھی فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش کرتی ہیں تو کبھی نسلی اور لسانی عصبیتوں کو ابھارتی ہیں ۔ پاکستان کو ایک ناکام ریاست کے طور پر ظاہر کرنے کیلئے کبھی کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا جاتا ہے تو کبھی کسی مدرسے میں تعلیم حاصل کرتے بچوں کو آگ اور بارود کا رزق بنادیا جاتا ہے ۔ آئے روز عوام کی حفاظت پر مامور ایف سی کے جوانوں پر حملے کر کے انھیں شہید کردیا جاتا ہے۔ ان تمام تر واقعات کے تانے بانے پڑوسی ممالک میں موجود دہشتگردوں کے مراکز سے ملتے ہیں ۔ بلوچستان میں ’را‘ کی مبینہ مداخلت پر کلبھوشن جادیو کی رنگے ہاتھوں گرفتاری ایک زندہ مثال ہے ۔ 

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

گزشتہ ماہ یورپی یونین کی ایک تحقیقاتی این جی او ’ای ڈیوس انفولیب‘ کی رپورٹ قابلِ غور ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 116 ممالک میں 750 سے زائد جعلی خبروں کی ویب سائٹس ملی ہیں جن میں جعلی صحافی پاکستان کیخلاف جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلا رہے تھے ۔ پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کیلئے دس سے زیادہ اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ اور غیر تسلیم شدہ این جی اوز اور تھنک ٹینکس کی نشان دہی کی گئی جو انسانی اور اقلیتی حقوق کے مسائل کا استعمال کرتے ہوئے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں پاکستان کیخلاف ساز باز میں مصروف عمل تھے ۔ جہاں اس رپورٹ سے ہمیں یہ بات سمجھ آتی ہے کہ دشمن ایک منظم اور مربوط پروپیگنڈے کے ذریعے وطن عزیز کو عالمی تنہائیوں کا شکار کرنا چاہتا ہے وہیں یہ حقیقت بھی طشت از بام ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کے پیچھے کون کارفرما ہے ۔ ظاہر ہے پاکستان میں کسی بھی اقلیتی گروہ پراگر کوئی حملہ ہو تو ا س کابراہِ راست فائدہ ہمارے دشمن ممالک کو ہوتا ہے ۔ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو اقلیتوں کیلئے ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دوسری طرف اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم ہماری داخلی سلامتی کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں ۔ 

لاہور: دو بچوں کو زندہ جلانے والی خاتون نے اعتراف جرم کر لیا

دشمن ہمہ وقت متحرک ہے ۔ وہ ہر سمت سے حملہ آور ہو کر پاکستان کو داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے ۔ وہ پاکستان کو سیاسی،دفاعی، معاشی اورمعاشرتی طور پر عدمِ استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے ۔ اکھنڈ بھارت کا قیام بی جے پی کا ایک دیرینہ خواب ہے جس کی تشکیل کیلئے وہ ہر محاذ پر حملہ آور ہے ۔ بارہا ایسے ہوا کہ پڑوسی ممالک کے تربیت یافتہ دہشت گرد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور انکی پکی پکائی کھیر دلیا ہو کر ہ گئی ۔لیکن ہماراکینہ پرور دشمن برابر اس کوشش میں ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس خطۂ پاک کو نیست و نابود کر ڈالے ۔ اس منصوبے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ افواج پاکستان ہیں جنھوں نے 9/11 کے بعد اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے وطن عزیز میں امن و آشتی کو بحال کیا اور دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ۔ سوات اور وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا کیا ۔ صبح ، دوپہر اور شام ہونیوالے دھماکوں اور حملوں سے پوری قوم کو نجات دلائی اور دشمن کو چاروں شانے چت کر دیا۔بلوچستان میں قیام امن کی خاطر ہماری افواج کی دی گئی قربانیوں کی ایک طویل داستان ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر ہماری افواج دن رات چوکنا رہ کر دشمن کے ہتھکنڈوں کامقابلہ نہ کریں توشاید ہماراحال بھی افغانستان، شام، عراق اور لیبیا جیسا ہو۔ ایسے حالات میں سیاسی بازی گروں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ دن رات افواج ِ پاکستان کیخلاف تباہ کن بیانیے کو فروغِ دیکر کہیں دشمن کے مفادات کو تحفظ تو نہیں دے رہے؟ ان سیاسی بزرجمہروں کو یہ اندازہ کب ہوگا کہ پاکستان چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے۔جی ایچ کیو کے باہر دھرنا دینے کی باتیں کرنیوالے اقتدار کے بھوکے بھیڑیے اب عوام اور فوج کو دُوبدُوکرنا چاہتے ہیں۔ کیا ہماری موجودہ معاشی اور علاقائی صورتحال اس طرح کے بیانات یا اقدامات کی متحمل ہوسکتی ہے؟ ہماری سیاسی قیادت کو قومی مفاد کا خیال کرتے ہوئے فوج اور عوام کو لڑانے کی سعیٔ لاحاصل سے اجتناب برتنا چاہیے اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کے فورم پر اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہیے ۔ 

پاکستان سپر لیگ : آج کراچی  کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • ’’غریب کی چھت ٹپکتی ہی رہے گی‘‘

    Feb 12, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • سپریم لیڈر کی دولت کرونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے: ...

    Apr 14, 2020 | 11:18
  • سوڈان کی عسکری اور سیاسی قیادت باہمی شراکت جاری رکھنے پر ...

    Feb 07, 2020 | 10:46
  • پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

    May 22, 2019 | 21:25
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مریم ہر روز نیا جھوٹ ایجاد کر کے اس کی مارکیٹنگ کرتی ہیں: ...

    Feb 25, 2021 | 00:47
  • حکومت پنجاب صوبے کی ثقافت اور زبان کی ترقی کے لیے عملی ...

    Feb 25, 2021 | 00:46
  • بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کانریندر مودی کی کشمیر ...

    Feb 24, 2021 | 23:14
  • پی ایس ایل6: اسلام آباد یونائیٹڈ نےبازی پلٹ دی، کراچی کنگز ...

    Feb 24, 2021 | 23:01
  •  آبیانہ ریکارڈ بہتر بنانے کے لئے ای آبیانہ سسٹم رائج کیا: ...

    Feb 24, 2021 | 20:32
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ڈاکٹر عاطف وحید کا انسداد سود سیمینار سے خطاب 

    Feb 24, 2021
  •  رمضان المبارک اور مہنگائی!!!

    Feb 24, 2021
  • رحمان فائونڈیشن فری ڈائیلاسز سینٹرز

    Feb 24, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
  • فرید پراچہ کا انسداد سود سیمینار سے خطاب ۔۔(۲)

    Feb 23, 2021
  • 1

    آج عالمی قیادتیں بھی دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر مطمئن ہیں

  • 2

    مودی کے دورہ کشمیر پر یوم سیاہ 

  • 3

    ’’ضمیر فروشوں‘‘ کو نشان عبرت بنانا، وقت کا تقاضا 

  • 4

    بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں‘ کارروائی کیوں نہیں ...

  • 5

    سرینگر کے مزید حصار کا  شرمناک بھارتی منصوبہ 

  • 1

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  7 رجب المرجب  1442ھ‘  20؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ضمنی انتخابات ہوا کا رخ

    Feb 24, 2021
  •  حالیہ سینیٹ الیکشن میں متوقع پارٹی پوزیشز

    Feb 24, 2021
  • صاب، نوکر، چاکر تے کشمش 

    Feb 24, 2021
  • تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔۔۔ !! 

    Feb 24, 2021
  • بلاول کی پسپائی 

    Feb 23, 2021
  • خاموش شخص، خاموشی سے رخصت ہو گیا 

    Feb 24, 2021
  • ضمنی انتخابات… اور خون خاک نشیناں

    Feb 24, 2021
  • سوُرۃ  الحجُرات  میں بیان کردہ سنہری معاشرتی ...

    Feb 24, 2021
  •  ہزار جان گرامی فدا بہ نام علیؓ

    Feb 24, 2021
  • تُو شاہیں ہے بسیراکر پہاڑوں کی چٹانوں پر

    Feb 24, 2021
  • 1

    بھاری بستے اور بھاری فیسیں 

  • 2

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 3

    بیٹی کی رخصتی میں معاونت کر دیں 

  • 4

    کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اور عوامی مشکلات 

  • 5

     غزل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۱)

  • 2

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 3

    صبر کی جزاء

  • 4

    حکمت 

  • 5

    امر بالمعروف ونہی عن المنکر(۲)

  • 1

    ریاست

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    خیال

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    جمہوریت

  • 1

    تقدیرِ

  • 2

    ڈاکٹر جاوید اقبال

  • 3

    ابلیس

  • 4

    علامہ اقبال

  • 5

    آسماں

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    جہانگیر خان ترین سے ایک ملاقات!!!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی کا گگلی ڈانس

  • 2

    احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا ، ذمہ دار فوجی افسروں کے ...

  • 3

    نظر کے چشمے اور کرونا وائرس کا کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

  • 4

    کرونا ویکسین اثر دیکھانے لگی،ایک خوراک سے اسپتالوں میں داخلے کی شرح 85فیصد تک کم

  • 5

    گھریلو ملازمین آجر کے پاس 4 برس مکمل کرلیں تو انہیں1 پوری تنخواہ ادا کرنا لازمی ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group