سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن
پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے پاکستان چین اقتصادی راہداری صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔ یہ بات سیکرٹری منصوبہ بندی مطہر نیاز رانا سے نونگ رونگ نے ملاقات میںکی۔
سی پیک جہاں یہ منصوبہ دونوں دوست ممالک کے مابین دیرینہ دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔ وہیں اس کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی آئے گی۔ سی پیک پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہونے کے ساتھ خطے میں گیم چینجر کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سمیت بڑے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بجلی کے پیداوار سے متعلق منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گیا۔ گوادر بندرگاہ فعال ہو گئی جس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدات اور برآمدات پر مثبت اثر پڑا ہے۔ ایم ایل ون منصوبہ کی تکمیل سے وسطی ایشیا کے لینڈ لاکڈممالک کو گرم پانیوں تک کی رسائی کی سہولت میسر ہوگی۔ دشمن اسی وجہ سے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے اور چین نے ایسی سازشوں کو مل کر ناکام بنایا ہے۔ آئندہ بھی دشمن پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔