عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نئے وزیراعظم کی تقرری کا مطالبہ کررہے تھے۔
عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد اور دوسرے جنوبی شہروں میں تشدد کے بدترین واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔