جادو ٹونا کروانے کے شبہ میں گوجرانوالہ میں بدبخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو بیہمانہ تشدد کرکے زخمی کردیا۔ پچھتر سالہ حمیدہ بی بی کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ سنگدل بیٹا ماں کو زخمی کرکے فرار ہوگیا
افسوسناک واقعہ ایمن آباد کے علاقہ آدھورائے میں پیش آیا ۔ بدبخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو کلہاڑی اور ڈنڈے کے وار کر کے زخمی کردیا۔ بیٹے کے تشدد سے بوڑھی ماں کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گیا ۔اہل محلہ نے زخمی بزرگ خاتون کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی والدہ سے پندرہ مرلہ مکان کے حصے کا بھی تنازع چل رہا ہے۔ایس ایچ او ایمن آباد کے مطابق معمر خاتون کے ورثاء کی درخواست پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔