اسلام آباد پولیس نے کارروآئی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگل کرنےوالی 2خواتین کو گرفتار کر لیا ہے،خواتین کے قبضے سے 2 کلوہیروین اور دیگر منشیا ت کی بھاری مقداربرآمد کی گئی ہے۔منگل کے روز تھانہ گولڑہ پولیس نے کاروائی کے دوران پشاور سے اسلام آباد ہیروین اسمگل کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا ،دونوں خواتین تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگل کرتی تھیں۔ذرائع کے مطابق دونوں کے قبضے سے 2کلو 50گرام ہیروین جبکہ دیگر منشیات بھاری مقدار میں برآمد کی گئی، پولیس نے دونوں خواتین کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابتدائی تفتیش میں دونوں نے ا س بات کا اعتراف کیا کہ وہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرتی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024