لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے ساتھ ساتھ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا بھی الزام ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38