سعودی عرب نے یمنی فوجیوں پر یمنی حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایاکہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ حوثی ملیشیا کے نزدیک مقدس مقامات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اتوار بیس جنوری کو کیے جانے والے میزائل حملے میں 116 یمنی فوجی مارے گئے تھے۔ طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایران نواز حوثی ملیشیا کا میزائل ایک مسجد پر گرا تھا جہاں فوجی نماز کی تیاری میں مصروف تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024