پاک فوج نے کامیاب ریسکیو آپریشن میں لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے 22 طلباء کو گلگت بلتستان میں برفباری سے متاثرہ علاقے سے بحفاظت نکال لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے طلباء برفباری کے باعث 5 روز سے رٹو میں پھنسے ہوئے تھے۔
ان طلباء میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں جو کہ رٹو میں اسکینگ کیلئے گئے تھے لیکنشدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند ہوجانے سے وہیں پھنس گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے مدد کے لئے فوج سے رجوع کیا تھا جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبا کو نکالنے کیلئے فوری طور پر ہیلی لفٹنگ کی ہدایت کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب ریسکیو کے بعد تمام 22 طلبہ و طالبات کو متاثرہ علاقے سے نکال کرراولپنڈی پہنچنے کے بعد بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔