ورلڈ اکنامک فورم: وزیراعظم آج ڈیوس روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے آج ڈیوس روانہ ہوں گے ۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ڈیوس کے لئے روانگی آج ہوگی،وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری ،عبدالرزاق داود اور سیکریٹری خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ اس کا حتمی شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے غیر ملکی دورہ کے باعث کل کابینہ اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا،وزیراعظم عمران خان کی ڈیوس سے وطن واپسی 23 جنوری کو ہوگی،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز، پاکستان کے اہداف، اور ریفارمز پر بات کریں گے۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اور وزیر اعظم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔