جامعہ کراچی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی پاکستانی نژاد محمد فیروزموسانی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی(نیوز رپورٹر )جامعہ کراچی اور امریکی ریاست ٹیکساس کے رہائشی پاکستانی نژاد اور جامعہ کراچی کے المنائی محمد فیروزموسانی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور محمد فیروز موسانی نے دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطا بق محمد فیروزموسانی کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ فعلیات(فزیالوجی) کے دومستحق طلبہ کو میرٹ کم نیڈ کی بنیاد پر ایک لاکھ پچاس ہزار