ڈائو یونیورسٹی میں فارم ڈی کی کلاسز کا آغاز
کراچی( نیوز رپورٹر)ڈائو کالج آف فارمیسی میں فارم ڈی نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز پیر 20جنوری سے ہو گیا، خیر مقدمی کلاس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ آج کی ضرورت ہے، ریسرچ کے میدان میں ہم اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں، کیونکہ ریسرچ ہی وہ ہتھیار ہے جس سے بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور علم کے نئے راستے کھلتے ہیں، جبکہ اس موقع پر ڈائو کالج آف