عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ؐ22جنوری کوہوگی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی انجمن میلاد مصطفیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد امین حبیبی کے صاحبزادے محمد عمر امین کی شادی کے موقعہ پر بارگاہ ایزدی میں شکرانے کی ادائیگی کیلئے عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ 22جنوری کی شب مرکزی رضوی جامعہ مسجد آستانہ عالیہ شیر اہل سنت پر ہوگی،جسکی صدارت پیر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی کرینگے، سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی خصوصی خطاب کرینگے۔