حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی :میاں خلیل احمد
بھکھی(نامہ نگار)عوام سے موجودہ حکمرانوں نے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے تبدیلی سرکار کے سب دعوے، وعدے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں عوام جان چکی ہے کہ اقتدار حاصل کرنے کے واسطے تبدیلی کا نعرہ دیکر پاکستان کے نوجوانوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنما مسلم لیگ ن معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق یو سی وائس چیئرمین میاں خلیل احمد نے تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔