مقامی سابق کونسلر کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں سرعام ہوائی فائرنگ، موبائل فوٹیج سامنے آگئی،پولیس خاموش
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں مقامی سابق کونسلر کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں سرعام ہوئی فائرنگ کی موبائل فوٹیج سامنے آئی ہے ۔ بتایاجاتاہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے چونگی امر سدھو کے قریب مقامی سابق کونسلر خالد جمیل کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں مجر ا اور سرعام ہوائی فائرنگ ہوتی رہی جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ ہوئی فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پرآنے کے باوجود بھی ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی۔یاد رہے کہ فائرنگ شادی کی تقریب میں گیارہ روز قبل کی گئی تھی۔