شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی کی کوشش
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بچیکی کی رہائشی خاتون (ز ) بی بی نے پولیس تھانہ بڑا گھر میں درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اسی محلہ کے نوجوانوں رانا ضیاء اللہ اور رانا شاکر نے اس کے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی کوشش کی تاہم میرے شور کرنے پر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے جس پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔