سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14رو ز کی توسیع کرتے ہوئے 3فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔