شیخوپورہ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں:صوبائی وزیر خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ آٹے کی مصنوعی قلت کسی صورت بر داشت نہیں کی جائے گی حکومت کے پاس گندم کے مطلوبہ ذخائر موجود ہے شیخوپورہ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے سرکاری نر خوں پر آٹا تمام دوکانوں میں وافر تعداد میں موجود ہے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور پوری دنیا پر واضح کیا جا ئے گا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور وہاں کے عوام کے بنیادی حقوق اسلحہ کی بنیاد پر ختم کیے گئے ہیں جو کسی صورت قبول نہیںا ن خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماء حافظ مدثر مصطفی کے والد شیخ مزمل حسین کی رسم قل کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملوں میں گندم کے سرکاری کوٹے پر پسائی کی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر بوری پر ہزار روپے کی سبسڈی بر داشت کر رہی ہے ہم آٹے کی مصنوعی اضافے کو کسی بھی قیمت پر بر داشت نہیں کرے گے۔ اس وقت محکمہ خوراک شیخوپورہ کے پاس 280381بوری گندم موجود ہے ۔