شمالی وزیرستان اور پشاور میں تین خواتین قتل 4سالہ بچے سمیت دو زخمی
شمالی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ) مختلف واقعات کے دوران شمالی وزیرستان اور پشاور میں تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سب ڈویژن میر علی میں دو خواتیں کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں مبارکشاہی داوڑ میں مسلح افراد نے خواتین کو گھر گھس کر قتل کئے، پشاور کی تحصیل شواہ میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں چار سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔