ایف بی آر نے لاہور کے شادی ہالوں اور مارکیز کا سروے شروع کر دیا، رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو بھاری جرمانے ہونگے
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے لاہور میں قائم شادی ہالز اور مارکیز کا سروے شروع کردیا، ایف بی آرکی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈ شادی ہالز اور مارکیز کا ریکارڈ مرتب کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں صرف لاہور کے 550شادی ہالز اور مارکیز رجسٹرڈ ہیں۔ ایف بی آر کی ٹیمیں غیر رجسٹرڈ شادی ہالز اور مارکیز کی نشاندہی کرکے بھاری بھرکم جرمانے کریں گی۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس چوری میں ملوث شادی ہالز اور مارکیز کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔