صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں دھماکے سے 4 کان کن دب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی، دوسری جانب ریسکیو آپریشن کرنے والے 2 کان کن زہریلی گیس سے جاں بحق جبکہ 9 بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کان کن کوئلہ نکال رہے تھے کہ صبح 5 بجے کے قریب زہریلی گیس کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے سے 4 کان کن ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد مقامی سطح پر ایک درجن امدادی کارکنوں نے آپریشن شروع کیا، تاہم اس دوران زہریلی گیس سے متاثر ہو کر 2 امدادی کان کن جاں بحق جبکہ 9 بےہوش ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گی
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024