ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ کل آئے گی اوراس پر ایکشن لیکر دکھاؤں گا : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ واقعے کا سننے کے بعد اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور اسے 72 گھنٹے کا وقت دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دی گئی مہلت کل شام 5 بجے ختم ہورہی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایکشن لیا جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے۔
صحافی کے سوال پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کیا ہوتا رہا، اور جے آئی ٹیز بنتی رہیں اور اب جو نئے پاکستان میں ہوگا، آپ کو فرق واضح نظر آئے گا۔