ساہیوال واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں تاجروں اور وکلا برادری کی جانب سے احتجاج اور ہڑتال کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعے کے خلاف وکلا برادری بھی سوگ میں مبتلا ہے، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لواحقین سے اظہار یکجہتی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ پنجاب بار کونسل نے سانحہ ساہیوال کے معاملے پر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا جس کے بعد صوبے بھر کی طرح لاہور کی ماتحت عدالتوں میں بھی وکلا نے عدالتی کارروائیواں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلا برادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے اور وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرین کو فی الفور انصاف مہیا کرے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024