چینی سفیر ہاؤ جنگ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفیر ہاؤ جنگ دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت، باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا، دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024