وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے نیویارک کی مہنگی جگہ پراپارٹمنٹس ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ حق میں آیا توآصف زرداری تاحیا ت نا اہل ہوجائیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں عمران خان 5 سال پورے نہیں کریں گے، بتانا چاہتا ہو ں عمران خان 5 سا ل ضرورپورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری جلد نا اہل ہوں گے، پارلیمنٹ سے بھی باہر ہوں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024