اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعطم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اپیل اورسزا معطلی کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے نوازشریف اورنیب کی اپیلوں پرسماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائرکردی گئی جس میں العزیزیہ ریفرنس سے متعلق اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں۔ جسٹس عامر فاروق نے خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ آپ نوٹس وصول کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ عدالت بذریعہ ڈاک نوٹس بھجوا دے، اس کے بعد معلوم ہوگا کہ نوازشریف اس کیس میں مجھے وکیل رکھتے ہیں یا نہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024