افغان صوبہ میدن وردک میں واقع افغان فورسز کی بیس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افغان سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ، حادثے میں 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں،طالبان کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ترجمان میدن وردک کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے بیس پر دھماکہ کیا گیا ۔اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملہ کابل وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا جس میں افغان پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔گذشتہ چند ماہ سے کابل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کیے حملوں میں تیزی آگئی ۔افغان طالبان نے گذ شتہ سال 2018 میں افغانستان میں ہونے والے خون ریز واقعات کی ذمہ داری نہ لیتے ہوئے 90 فیصد واقعات کا ذمہ داری امریکہ اور افغان فورسزکو قرار دے دیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024