عوام کو یقین دلاتا ہوں سانحہ ساہیوال کے ذمے داران کو مثالی سزا دی جائے گی: وزیراعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر عوام کے غم و غصے کو جائز قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز ہے۔میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ میرے دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے بعد اس میں اصلاحات کا عمل بھی شروع کروں گا۔واضح رہے ہفتے کو ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔